اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
گوجرہ ورکرز پورٹل ایک رضاکارانہ، مفت خدمت ہے جو خاص طور پر گوجرہ اور قریبی علاقوں کے محنت کشوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہاں کوئی بھی ورکر اپنی تفصیلات (نام، کام کی قسم، فون نمبر) درج کر سکتا ہے تاکہ ضرورت مند افراد ان سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔
یہ مکمل طور پر اللہ کی رضا کے لیے کیا گیا اقدام ہے۔ گوجرہ ویب سائٹ (gojra.pk) کا کسی بھی ورکر یا یوزر سے کوئی مالی یا قانونی تعلق نہیں۔
1. مقصد
یہ پورٹل صرف گوجرہ اور قریبی علاقوں کے لوگوں کو ہنر مند افراد سے جوڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
2. رجسٹریشن کی اہلیتکوئی بھی ہنر مند فرد جو گوجرہ یا قریبی علاقوں میں کام کرتا ہے، اپنی معلومات کے ساتھ رجسٹر ہو سکتا ہے۔
3. معلومات کی درستگیتمام معلومات ورکر خود فراہم کرتا ہے۔ اگر غلط یا جھوٹی معلومات فراہم کی جائیں تو ہم اندراج ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
4. عوامی رسائیرجسٹریشن کرتے وقت آپ اس بات پر رضا مند ہوتے ہیں کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات ویب سائٹ پر عوامی طور پر دکھائی جائے گی۔
5. پلیٹ فارم کا استعمالپورٹل کا استعمال صرف کام کی تلاش یا فراہم کرنے کے لیے ہے۔ کسی بھی قسم کا تجارتی یا ناجائز استعمال سختی سے منع ہے۔
6. ذمہ داری سے بری الذمہاگر کسی یوزر یا ورکر کے درمیان فراڈ، جھگڑا یا کوئی مسئلہ ہو تو گوجرہ ویب سائٹ اس کا ذمہ دار نہیں ہو گی۔
7. قانونی وضاحتکسی بھی قانونی مسئلے یا فراڈ کی صورت میں ذمہ داری صرف متعلقہ افراد پر ہو گی۔ گوجرہ ویب سائٹ اس میں فریق نہیں ہو گی۔
8. سروس بند کرنے کا حقاگر کوئی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اس کی رسائی روکی جا سکتی ہے۔
9. تبدیلی کی گنجائشہم کسی بھی وقت ان شرائط میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ آپ کی مسلسل رسائی کا مطلب ان تبدیلیوں کی منظوری ہو گا۔
گوجرہ ویب سائٹ کا مقصد صرف اور صرف ورکرز اور ضرورت مندوں کو آپس میں ملانا ہے۔ ہم نہ کسی ورکر کی مہارت کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ کسی یوزر کی۔
ہم کسی بھی نقصان، غلط بیانی، یا دھوکہ دہی کی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ تمام یوزرز اپنی ذمہ داری پر اس پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔
اگر آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو، تو براہِ کرم ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
info@gojra.pk
!doctype>
© Gojra.pk - All rights reserved.